ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ کی مختلف ائیرلائنز کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔
سعودی ائیرلائن نے 16 اور 17 جون کو ایران اور عراق کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اسی طرح، روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان اور ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: بین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع
دوسری جانب، قطر کی ائیرلائن نے ایران، عراق اور شام کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ یو اے ای کی ائیرلائن کی اسرائیل، ایران اور عراق کے لیے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی۔
جرمن ائیرلائن نے بھی اسرائیل، عراق، ایران، عمان اور لبنان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔ ترک ائیرلائن نے ایران کے لیے 19 جون تک پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔
یہ صورتحال مشرق وسطیٰ میں فضائی سفر کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، اور مسافروں کو اپنی فلائٹ کی حالت کے بارے میں متعلقہ ائیرلائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
