Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ 2025-26: پیپلز پارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Now Reading:

بجٹ 2025-26: پیپلز پارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا اجلاس، بجٹ 2025-26 پر حکمت عملی پر غور

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ 2025-26 کے معاملے پر حکومت کو سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا اس حوالے سے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کررہی ہے۔ اجلاس میں راجا پرویز اشرف، سید خورشید شاہ، اعجاز جکھرانی، مرزا آفاق بیگ اور شرمیلا فاروقی سمیت دیگر اہم ارکان شریک ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سندھ کا بجٹ 2025-26 پیش؛ تنخواہوں اور تعلیم کے بجٹ میں بڑا اضافہ

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے وفاقی حکومت کے رویے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی بریفنگ

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور پارٹی ارکان کو سندھ کے صوبائی بجٹ کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفاق سے متعلق مالی امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہ کیے تو وہ وفاقی بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔ اس مؤقف سے حکومت کو پارلیمنٹ میں شدید چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں قائم سفارتی کمیٹی کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ ارکان نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر