قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کا باقاعدہ آغاز چادر چڑھا کر کیا۔
صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب آج مزار پر منعقد ہوئی۔
قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے عرس کا باقاعدہ آغاز چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے دعا کی۔
سید اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ “بزرگانِ دین کے مزارات روحانی و قلبی سکون کا ذریعہ ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقريبات کا آغاز
عرس کی تین روزہ تقریبات 17 سے 19 جون تک جاری رہیں گی، جس میں ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ اوقاف سندھ نے زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، جن میں مزار کی صفائی، لنگر کی تقسیم اور محفل سماع کا اہتمام شامل ہے۔
گزشتہ رات حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کو غسل دیا گیا، جس میں گلاب، عطر، مشک اور زعفران استعمال کیا گیا۔ محفل نعت اور محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
