Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پاک افواج سے ہیں، طالبات کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جذبے بھرا پیغام

Now Reading:

ہم پاک افواج سے ہیں، طالبات کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جذبے بھرا پیغام
ہم پاک افواج سے ہیں، طالبات کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جذبے بھرا پیغام

کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا جس دوران طالبات سے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی میں واقع جناح یونیورسٹی برائے خواتین کا دورہ کیا، جہاں ان کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ یونیورسٹی کی طالبات اور انتظامیہ نے ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا اور پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

طالبات سے تاریخی آپریشن پر مکالمہ

دورے کے دوران لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنایا اور اس آپریشن میں عوام، بالخصوص نوجوان طلباء و طالبات کا کردار قابلِ تحسین رہا۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی اسٹریٹجک مفروضے ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیے گئے اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ اتحاد، ایثار اور حب الوطنی کے جذبے سے ہر چیلنج کا مقابلہ ممکن ہے۔

کشمیر اور بلوچستان پر دو ٹوک مؤقف

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ’’کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ اور بلوچستان کی عوام مذہب، ثقافت اور روایات کے لازوال رشتوں سے پاکستان سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چند مٹھی بھر دشمن ایجنٹ بلوچستان کے خالص پاکستانی رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

طالبات کا جوش و جذبہ اور اظہارِ یکجہتی

تقریب کے اختتام پر طالبات نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں‘‘۔

طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے وہ ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گی۔ طالبات نے اس طرح کے مزید معلوماتی اور قومی شعور بیدار کرنے والے سیشنز کے انعقاد کی بھی خواہش ظاہر کی۔

Advertisement

یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے نوجوان نسل کے حوصلے بلند کرنے اور دشمن کے پروپیگنڈے کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر