
قومی کرکٹر بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم نے پی ایس ایل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ذرائع کا بتانا ہے کہ سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے ساتھ بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابراعظم پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News