Advertisement
Advertisement
Advertisement

بزدل اسرائیلی زندگی کے تمام امور بنکرز میں انجام دینے پر مجبور، تین بچوں کی پیدائش

Now Reading:

بزدل اسرائیلی زندگی کے تمام امور بنکرز میں انجام دینے پر مجبور، تین بچوں کی پیدائش
بزدل اسرائیلی زندگی کے تمام امور بنکرز میں انجام دینے پر مجبور، تین بچوں کی پیدائش

حیفا: اسرائیل کے شہر حیفا میں ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے دوران زیر زمین اسپتال میں خاتون نے تین بچوں کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں سے اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور حملوں سے بچنے کے لیے بزدل اسرائیلی زیر زمین بنکرز میں رہنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیر زمین رَمبام اسپتال میں پیر کے روز ایک اسرائیلی خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی شہری ملک سے فرار ہونا شروع

اسپتال حکام کے مطابق ایران کی جانب سے حیفا پر میزائل حملوں کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کئی اسپتالوں نے اپنی طبی سرگرمیاں زیر زمین منتقل کردی تھیں تاکہ مریضوں اور عملے کی جانیں محفوظ رہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور حیفا ان شہروں میں شامل ہے جو ایرانی حملوں کا ہدف بنے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیر زمین وارڈز کو اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ وہ جنگ یا حملے کی صورت میں بھی طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھ سکیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کئی بزدل شہری ایسے بھی ہیں جو بنکرز سے ہی باہر نہیں نکل رہے اور روز مرہ کی زندگی کے تمام امور وہیں انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل بنکرز میں شادی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی وہیں دوسری جانب ایران کے بہادر شہری اپنی حکومت کے سپورٹ میں سڑکوں پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر