Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری

Now Reading:

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری
برطانوی جریدے کا پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی بہتری کا انکشاف

واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملاقات کا آغاز وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں ایک رسمی ظہرانے سے ہوا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے اوول آفس میں تفصیلی بات چیت کی۔

صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف موجود تھے جبکہ آرمی چیف کے ہمراہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک تھے۔

حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اور امریکا کا کردار

آرمی چیف نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران تعمیری کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ اور امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے جنگ بندی کے لیے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

عالمی چیلنجز اور دوطرفہ تعاون

دوران ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کی قائدانہ اور مدبرانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو درپیش کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے میں امریکی صدر کی بصیرت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

 مزید پڑھیں: ٹرمپ نے عاصم منیر سے 2گھنٹے طویل ملاقات کو اعزاز قرار دیدیا

Advertisement

صدر ٹرمپ نے بھی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مضبوط تعاون کی تعریف کی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون

ملاقات کے دوران تجارت، اقتصادی ترقی، معدنیات، توانائی، مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔

Advertisement

صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹجک اشتراک اور تجارتی شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایران-اسرائیل کشیدگی پر گفتگو

ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کی مدت اور ماحول

ابتدائی طور پر ایک گھنٹے کے لیے طے شدہ یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جو بات چیت کے خوشگوار ماحول اور گہرائی کی عکاسی کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور مشترکہ اہداف، جیسے امن، استحکام اور خوشحالی، کے حصول کے لیے جاری کوششوں کا اہم حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر