امریکہ اور یورپ کے دورے پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئندہ دو روز میں وطن واپس پہنچیں گے، تاہم چیئرمین پی پی براہ راست کراچی پہنچیں گے جہاں ان کی آمد کے حوالے سے پارٹی کے استقبالیہ پروگراموں میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ابتدائی منصوبے کے مطابق بلاول بھٹو کے لیے شاندار استقبال کا پلان بنایا گیا تھا، جس کی نگرانی آغا رفیع اللہ اور اعجاز جاکھرانی کر رہے تھے، تاہم بلاول بھٹو نے پارٹی کو استقبالیہ تقاریب کے انعقاد سے روکنے کی ہدایت دی ہے۔
اسلام آباد اور کراچی میں پہلے سے لگائے گئے استقبالیہ بینرز، پینافلیکس اور بل بورڈز موجود ہیں جو پی پی ایم این اے آغا رفیع اللہ نے لگوائے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی وطن واپسی کے موقع پر کراچی اور اسلام آباد میں پارٹی اجلاس منعقد ہوں گے جہاں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور دوران بلاول بھٹو کو حکومت کی جانب سے بجٹ مذاکرات اور ملکی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
مزید اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو آئندہ ہفتے اسلام آباد بھی آئیں گے اور قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کریں گے اور اس دوران وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جنہیں وہ اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کی تفصیلات سے بریف کریں گے۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری 28 مئی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکہ اور یورپ کے ممالک میں اہم ملاقاتوں کے لیے روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی و اقتصادی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
