Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اسرائیل جنگ کے براہ راست اثرات پاکستان تک آن پہنچے

Now Reading:

ایران اسرائیل جنگ کے براہ راست اثرات پاکستان تک آن پہنچے
ایران اسرائیل جنگ کے براہ راست اثرات پاکستان تک آن پہنچے

ایران اسرائیل جنگ کے براہ راست اثرات پاکستان تک پہنچ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں لاہور سے روس کے لیے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرین سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے نے خطے میں جاری ایران-اسرائیل تنازعے کے باعث روس کے لیے کارگو بکنگ کا عمل بھی روک دیا ہے، تاہم یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ لاجسٹک رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا۔

ٹرین کی پہلی روانگی 22 جون کو لاہور سے ہونی تھی، جو ایران، ترکمانستان اور قازقستان کے راستے روسی شہر آستراخان تک 8,000 کلومیٹر طویل سفر طے کرتی، تاہم یہ سفر 25 دن پر محیط ہونا تھا۔

مزید پڑھیں: ایران کے تازہ ترین میزائل حملوں سے تل ابیب میں بڑی تباہی، اسپتال اور متعدد عمارتیں تباہ

پاکستانی تاجروں نے ابتدائی طور پر 16 فریٹ ویگنیں بک کروائی تھیں جن میں کوئلہ اور سیمنٹ روس بھجوانا مقصود تھا، مزید تاجروں کی جانب سے بھی سامان کی بکنگ جاری تھی، جسے اب عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

Advertisement

ریلوے کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بابر علی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد سروس کی بحالی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، اس وقت تک نئی بکنگ بھی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ یہ سروس وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے وژن کے تحت شروع کی گئی تھی تاکہ پاکستان کے بین الاقوامی زمینی تجارتی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر