
ایک مشین جو مفت چاول نکالتی ہے ،جی ہاں ویتنام میں اے ٹی ایم مشینوں سے اب پیسوں کی جگہ چاول نکلنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے سبب عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ “چاولوں کے اے ٹی ایم” ویتنام کے ارد گرد قائم کیے گئے ہیں ۔
اچانک آمدنی بند ہوجانے والے لوگوں کے لیے ، تاجروں اور عطیہ دہندگان نے ویتنام کے کئی شہروں میں ایسی مشینیں لگائی ہیں جو مفت چاول مہیا کرتی ہیں۔
ویتنام میں کورونا وائرس سے 265 افراد متاثر ہیں اور خوش قسمتی سے اب تک وہاں اس مہلک وائرس کے سبب کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
لیکن پھر بھی مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، حکومت نے سماجی دوری نافذ کردی ہے جس کے باعث بہت سے چھوٹے کاروبار بند ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،26،830 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔
دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 85 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News