نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
انتونیو گوتریس نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ تصادم کو روکنے میں فوری کردار ادا کری، وہ ایران کے خلاف امریکی طاقت کے ممکنہ استعمال سے شدید پریشان ہیں۔
سیکریٹری جنرل گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے اور اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا
اقوام متحدہ کے مطابق تنازع کے تیزی سے قابو سے باہر نکلنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم جذباتی ردِ عمل سے گریز کریں اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں، ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ یہ بحران مزید نہ بڑھے۔
سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اس نازک لمحے میں افراتفری اور عدم استحکام سے بچنا انسانیت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
