Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثابت ہوگیا امریکہ اور اسرائیل طاقت کی زبان سمجھتےہیں، عباس عراقچی

Now Reading:

ثابت ہوگیا امریکہ اور اسرائیل طاقت کی زبان سمجھتےہیں، عباس عراقچی
ثابت ہوگیا امریکہ اور اسرائیل طاقت کی زبان سمجھتےہیں، عباس عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ثابت ہوگیا امریکہ اور اسرائیل طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جوہری تنصیبات پرحملہ کرکے جارحیت کی، امریکی جارحیت کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ حملہ یواین چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، اپنی آزادی، خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ٹرمپ نےحملہ کرکےاپنےعوام سےبھی وعدہ خلافی کی ہے، اقوام متحدہ، آئی  اے ای اے نوٹس لیکر ضروری اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے سے قبل ایران ایٹمی معاہدے کے قریب تھا،ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کومجرمانہ اقدامات پرجوابدہ ٹھہرایا جائے۔

Advertisement

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ نے ایران کو دھوکہ دیا ہے، نتائج کی ذمہ داری اب امریکہ پرہوگی، سفارتکاری کیلئے ہمیشہ دروازےکھلےرکھنےچاہییں لیکن اب ایساکچھ نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ابھی حملوں کی زد میں ہیں، ایران کو مذاکرات کی ٹیبل پر واپس بلانےکاکوئی فائدہ نہیں، جب ہم مذاکرات کررہے تھے تو ہم پر حملہ کیاگیا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں کہا تھا کہ جنگوں کو ختم کریں گے، بین الاقوامی برادری امریکی حملوں پرفوری ایکشن لے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس ایران کا اچھا دوست ہے، روسی صدر سے ملاقات کیلئے آج ماسکوجارہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر