Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امریکی حملوں کی مذمت

Now Reading:

وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امریکی حملوں کی مذمت

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے ایران کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان امن کے قیام کے لیے فوری طور پر مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد قائم کرنے پر بھی بات کی۔

Advertisement

آخر میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا تاکہ موجودہ بحران پر مؤثر انداز میں قابو پایا جا سکے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے موقف کی ستائش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر