ایرانی وزیر خارجہ عباس ایراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کو اس کی جارحیت کی سزا دینے کے لیے ہماری طاقتور مسلح افواج کی فوجی کارروائیاں صبح 4 بجے تک آخری لمحات تک جاری رہیں۔
عباس ایراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں تمام ایرانیوں کے ساتھ مل کر اپنی بہادر مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج اپنے خون کے آخری قطرے تک ہمارے پیارے ملک کے دفاع کے لیے تیار رہیں اور جنہوں نے دشمن کے کسی بھی حملے کا آخری لمحے تک جواب دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
