
اسلام آباد:سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی کردی ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 (پاکستان کے معیاری وقت) پر متوقع ہے، 26 جون 2025کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب چاند ڈوبنے کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان علماء کونسل کا ضابطہ اخلاق جاری
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر26 جون 2025کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں، جس کے مطابق یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025کو متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News