Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل خریدنے سے پہلے یہ 10 راز نہ جانیں تو پچھتائیں گے

Now Reading:

موبائل خریدنے سے پہلے یہ 10 راز نہ جانیں تو پچھتائیں گے
موبائل کا سمجھداری سے انتخاب کریں، دکھاوے سے نہیں

جدید دور میں سمارٹ فون صرف کال کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل اسسٹنٹ، کیمرہ، تفریحی مرکز اور ورک اسٹیشن بن چکا ہے۔

لیکن اگر آپ نئے موبائل فون کی خریداری کر رہے ہیں اور ان چند اہم باتوں سے ناواقف ہیں تو ممکن ہے کہ آپ مہنگا فون خرید کر بھی اپنی ضرورت پوری نہ کر پائیں۔

یہاں ہم آپ کو 10 ایسی بنیادی باتیں بتا رہے ہیں جنہیں ذہن میں رکھ کر آپ اپنے بجٹ، استعمال اور ضرورت کے مطابق ایک بہترین سمارٹ فون خرید سکتے ہیں:

  ڈسپلے: صرف خوبصورتی نہیں، تجربہ بھی دیکھیں

TFT اور LCD ڈسپلے بنیادی استعمال کے لیے مناسب ہیں (کالز، میسجز وغیرہ)۔

Advertisement

AMOLED ڈسپلے پروفیشنل اور بہتر بصری تجربے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

ریفرش ریٹ: تیزی کا احساس

آج کل فون 60Hz، 90Hz اور 120Hz ریفرش ریٹ کے ساتھ آتے ہیں۔

اگر آپ گیمنگ یا سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو 90Hz یا 120Hz والے ماڈل کا انتخاب کریں۔

ساخت کوالٹی: صرف خوبصورتی نہیں، مضبوطی بھی ضروری

Gorilla Glass Victus اور میٹل باڈی کو ترجیح دیں۔

Advertisement

واٹر ریزسٹنٹ کی IP68 ریٹنگ لازمی چیک کریں۔

Leather باڈی خوبصورت ضرور ہے، لیکن پائیدار نہیں۔

بیٹری: وہ جو دن بھر ساتھ نبھائے

کم از کم 5000mAh بیٹری ہونا لازمی ہے تاکہ فون دن بھر چلے بغیر چارجنگ کے۔

چارجنگ پاور: رفتار کا معاملہ

مناسب چارجر: 33W – 50W

Advertisement

فلیگ شپ فونز میں: 80W – 100W تک، مگر یہ مہنگے اور نازک ہوتے ہیں۔

کیمرہ: میگا پکسلز کا دھوکہ نہ کھائیں

کیمرہ صرف MP نہیں، اس کی پروسیسنگ، لینز اور لائٹنگ اہم ہے۔

قدرتی فوٹوگرافی کے لیے: Samsung, Apple, Nothing, OnePlus, Motorola

فلٹر اور جمالیاتی اثرات کے لیے: Oppo, Vivo, Xiaomi, Redmi

دو چیزیں چیک کریں: Primary Camera اور Wide Angle Lens

Advertisement

پروسیسر: رفتار اور کارکردگی کا دل

بہترین کارکردگی کے لیے Snapdragon پروسیسرز کو ترجیح دیں۔

MediaTek درمیانے درجے میں جبکہ Exynos کچھ سام سنگ ماڈلز میں آتا ہے۔

نانومیٹر: سائز میں چھوٹا، کارکردگی میں بڑا

پروسیسر جتنا کم نانومیٹر پر تیار ہو، اتنا کم بجلی استعمال کرے گا اور زیادہ تیز ہوگا۔

7nm – 4nm سب سے بہترین انتخاب ہیں۔

Advertisement

ریم (RAM): صرف گنتی نہیں، کوالٹی دیکھیں

LPDDR5X ریم ٹیکنالوجی کو ترجیح دیں، چاہے وہ 4GB ہی کیوں نہ ہو۔

LPDDR4X کی نسبت یہ کہیں زیادہ بہتر کارکردگی فراہم کرتی ہے۔

اسٹوریج: رفتار اور جگہ کا امتزاج

جدید فونز میں UFS 3.0 یا UFS 4.0 اسٹوریج ہونی چاہیے تاکہ ایپس تیزی سے لوڈ ہوں اور ڈیٹا کی ٹرانسفر فاسٹ ہو۔

نتیجہ: سمجھداری سے انتخاب کریں، دکھاوے سے نہیں

Advertisement

فون صرف ایک گیجٹ نہیں بلکہ آج کے دور میں ایک سرمایہ کاری ہے۔ اس لیے خریداری سے پہلے اپنی ضرورت، بجٹ، اور اصل کارکردگی کو ذہن میں رکھ کر فیصلہ کریں، تاکہ بعد میں نہ فون بدلے اور نہ آپ کی سوچ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر