
امریکی صدر اور نیٹوکے سیکریٹری جنرل / فائل فوٹوز
امریکی صدر ٹرمپ نے سیکریٹری جنرل نیٹوکی پرائیویٹ چیٹ عیاں کردی۔ جس میں مارک روٹے نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔
امریکی صدر کےسوشل میڈیا اکائونٹ سے یہ پرائیویٹ چیٹ ریلیز کی گئی ہے ۔ ان پیغامات میں ایران کی ایٹمی تنصیبات تباہ کرنے پر ٹرمپ کو مبارکباد دی گئی۔
ساتھ ہی امریکا، یورپ اور پوری دنیا کےلئے مرکزی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر کی کوششوں کو سراہاگیا۔
ان پیغامات میں امریکی صدرکی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایسا حملہ کیا جو کوئی اور ہمت نہ کرسکا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سیکریٹری جنرل نیٹوکی پرائیویٹ چیٹ عیاں کردی ہے جسے غیر سنجیدہ حرکت سمجھاجارہاہے۔

انہوں نے چارلی کرک کا ٹوئٹ بھی ری ٹوئٹ کیاجس میں لکھاگیاتھاکہ’’صدرٹرمپ کو نوبل پرائز ملنا چاہیے‘‘۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News