Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشیات کے خلاف عالمی دن: صدر اور وزیراعظم کے اہم پیغامات

Now Reading:

منشیات کے خلاف عالمی دن: صدر اور وزیراعظم کے اہم پیغامات
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منشیات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے، نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا ہم سب کی قومی ذمے داری ہے۔

صدر آصف زرداری نے انسداد منشیات فورس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس نے منشیات کے خلاف اہم خدمات انجام دی ہیں۔

اس موقع پر صدر نے منشیات کے خلاف مہم میں جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے نقصانات سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے جبکہ تعلیم، بحالی، اور قانون نافذ کرنے جیسے اقدامات پر مسلسل توجہ دینا ہوگی، منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اداروں اور بحالی مراکز کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 26 جون کو منشیات کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ اس لعنت کی روک تھام کے لیے عالمی عزم کو دہرایا جا سکے، یہ دن نئی نسلوں کو منشیات کے مہلک اثرات سے بچانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ ایک عالمی چیلنج ہے اور حکومت پاکستان اس سے مکمل طور پر آگاہ ہے، بین الاقوامی تعاون کے بغیر اس لعنت کا مؤثر انداز میں خاتمہ ممکن نہیں، حکومت انسداد منشیات فورس کے ذریعے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرگرم عمل ہے، انفرادی اور کمیونٹی سطح پر اجتماعی عزم اور شراکت ضروری ہے۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات اور اس کی آسان دستیابی انسانی معاشرے میں شدید تکالیف کا سبب بنتی ہے اور نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات اور اس سے منسلک نیٹ ورکس سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے منشیات کے متاثرین کے علاج اور بحالی کے لیے ایک مربوط اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر