Advertisement
Advertisement
Advertisement

12 روزہ جنگ: ایران کے وار نے اسرائیلی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا

Now Reading:

12 روزہ جنگ: ایران کے وار نے اسرائیلی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا
12 روزہ جنگ: ایران کے وار نے اسرائیلی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا

ایران کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کو شدید معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس نے ملک کی معیشت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

ایرانی میڈیا اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس مختصر مگر مہلک جنگ میں اسرائیل کو براہِ راست 12 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر تقریباً 20 ارب ڈالر کا مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

نقصانات کی تفصیل

یہ نقصان مختلف شعبوں میں ہوا، جن میں فوجی اخراجات، بنیادی ڈھانچے (انفرا اسٹرکچر) کی تباہی، میزائل حملوں سے املاک کو پہنچنے والا نقصان، بے گھر افراد کو معاوضے اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ شامل ہے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق صرف فوجی اخراجات 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے، 15 ہزار سے زائد شہری اپنے گھروں سے بے دخل ہوئے، جن کی رہائش اور دیگر اخراجات حکومت کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو 41 ہزار سے زائد مالی معاوضوں کے دعوے موصول ہو چکے ہیں۔

Advertisement

معاشی دباؤ میں اضافہ

معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے اثرات اسرائیلی معیشت پر طویل مدت تک مرتب ہو سکتے ہیں، ملک کا مالیاتی خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جو گزشتہ کئی برسوں کی بلند ترین سطح ہوگی۔

اس صورتحال میں اسرائیلی وزارت خزانہ امریکہ سے مالی امداد یا قرض کی ضمانت حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فوجی اور امدادی بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

جانی نقصان

اسرائیلی حکومت کے مطابق ایران کے میزائل حملوں میں29 افراد ہلاک اور3200  سے زائد زخمی ہوئے۔

تاہم، آزاد مبصرین کا کہنا ہے کہ حقیقی ہلاکتوں اور نقصانات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

Advertisement

کچھ غیر جانبدار رپورٹس میں ان حملوں کو “قیامت خیز تباہی” سے تعبیر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر