Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثالثی عدالت نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دے دیا

Now Reading:

ثالثی عدالت نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دے دیا

حکومت پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف (Permanent Court of Justice) کی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کی کوشش کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ ثالثی عدالت کا یہ فیصلہ، جس میں پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اقدام کو معاہدے کی روح کے منافی قرار دیتا ہے۔

حکومت پاکستان نے عدالت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا، جس میں کہا گیا کہ کسی بھی فریق کو سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس فیصلے پر اپنے واضح مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حق میں فیصلہ ہونا ایک اہم کامیابی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا؛ تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے تحت یکطرفہ طور پر ثالثی کارروائی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

عدالت نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی فریق کو معاہدے کی معطلی کے لیے یکطرفہ فیصلے کی اجازت نہیں ہے اور اس کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے متفقہ فیصلے کے بغیر جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ 2016 میں بھارت کی جانب سے مغربی دریاؤں پر غیر قانونی طور پر آبی ذخائر کی تعمیر کے خلاف پاکستان نے ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

بھارت نے اس پر غیر جانبدار ماہر کی تعیناتی کی استدعا کی تھی، جس پر عدالت میں کارروائی جاری ہے۔ بھارت نے بعد ازاں معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی درخواست کی تھی، جسے آج مسترد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کے فیصلے کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کے حل میں ثالث کے کردار کو روکنے کی کوشش معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت تنازعات کا حل جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر