کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج ہونے والی بارش کی تفصیلات جاری کردیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ سرجانی ٹاؤن میں 22، سعدی ٹاؤن میں 17 اور یونیورسٹی روڈ پر 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شاہراہ فیصل پر 9، ناظم آباد میں 8.2، جناح ٹرمینل پر 6، کورنگی میں 4.4، ایئرپورٹ اولڈ ایریا میں 3.2 اور گلشن حدید میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی میں سب سے کم 2.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا
شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بھینس کالونی، گلشن حدید، شاہ لطیف ٹاؤن، رزاق آباد اور پورٹ قاسم میں بھی بارش ہوئی۔
علاوہ ازیں قائدآباد، مرتضیٰ چورنگی، صدر، اولڈ سٹی ایریا، نمائش چورنگی، گرومندر اور کیماڑی کے اطراف میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
