
تہران: ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سربراہ رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کادورہ کرنےپرپابندی لگادی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت سے حاصل کردہ دستاویزات میں حساس سہولتوں کے ڈیٹا کی موجودگی کا پتا چلا ہے، اب آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 12 روزہ جنگ: ایران کے وار نے اسرائیلی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ رافیل گروسی کا دورہ بےمعنی ہوگااورممکن ہےبدنیتی پرمبنی ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےگروسی کواسرائیل کامحافظ اورغلام قراردیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News