Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں غذائی قلت نے ہولناک صورتحال اختیار کرلی، 66 بچے شہید

Now Reading:

غزہ میں غذائی قلت نے ہولناک صورتحال اختیار کرلی، 66 بچے شہید
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ میں بھوک سے مزید دو فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد غذائی قلت ہولناک شکل اختیار کرچکی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 66 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق غزہ کی مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگ کے دوران کم از کم 66 بچے شدید غذائی قلت کے باعث شہید ہو چکے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے دودھ، غذائی سپلیمنٹس اور دیگر خوراکی امداد کی ترسیل روک دی ہے۔

اسرائیل کے حملوں میں تیزی، مزید 60 فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں میں بھی شدت آچکی ہے اور اسرائیلی افواج کے تازہ ترین حملوں میں 60 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے 20 افراد غزہ سٹی کے تفہہ علاقے میں شہید ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں: دنیا صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے ! ، غزہ کے مظلوم تاحال جنگ بندی کے منتظر

Advertisement

عالمی میڈیا کے مطابق غزہ کے حکام نے اس ناکہ بندی کو ایک “جنگی جرم” قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ اسرائیل شہریوں کو بھوک کے ذریعے “مٹانے” کی نیت رکھتا ہے ۔

بیان میں بین الاقوامی برادری کی “شرمناک خاموشی” پر بھی کڑی تنقید کی گئی، اور کہا گیا ہے کہ بچوں کو بھوک، بیماری اور سست موت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

غزہ کی مقامی انتظامیہ نے امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت اسرائیل کے اتحادی ممالک کو بھی “اس تباہی” کا ذمہ دار ٹھہرایا، اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ میں داخلے کے راستے کھولے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا عندیہ دینے کے بعد مزید 80 فلسطینی شہید

غذائی قلت سے بچوں کی اموات پر یونیسیف کا اظہار تشویش

UNICEF نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Advertisement

مئی میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر 5,119 بچے شدید غذائی قلت کے علاج کے لیے داخل ہوئے، جو اپریل کے 3,444 واقعات سے تقریباً 50٪ اور فروری کے مقابلے میں 150٪ زیادہ ہے۔

یونیسیف کے ایڈوارد بیگبیڈر نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 150 دنوں میں 16,736 بچوں کو علاج کے لیے داخل کیا گیا، اس طرح یومیہ اوسط 112 رہی۔

انہوں نے اس ضمن میں مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر تمام سرحدی راستوں سے بڑی مقدار میں “زندگی بچانے والی امداد” داخل ہونے کی اجازت دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر