Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاور اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے، جسے بجلی کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے کو صارفین کے حقوق کے تحفظ، بجلی چوری کی روک تھام اور شفافیت کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میٹر ریڈنگ سے متعلق ماضی میں صارفین کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں، جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا اور بجلی کے بلوں میں درستگی ممکن بنائی جا سکے گی۔

Advertisement

وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں کمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام تک منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement

شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں شمسی توانائی کے فروغ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بجلی کی مجموعی کھپت میں کمی آئی ہے، جو کہ قابل اطمینان ہے۔

اس دوران وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کو ختم کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

شہباز شریف نے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے اس عمل کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ پائیدار ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو موبائل ایپ اور میٹر ریڈنگ سے متعلق سہولتوں اور ان کے فوائد سے آگاہی دینے کے لیے مہم بھی شروع کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر