اسلام آباد: مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کے مطابق مئی 2025 میں ملک بھر میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، اس دوران بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق مئی میں پانی سے 37.98 فیصد، مقامی کوئلے سے 11.08 فیصد، درآمدی کوئلے سے 6.24 فیصد، فرنس آئل سے 0.16 فیصد، مقامی گیس سے 6.92 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 16.99 فیصد اور جوہری ایندھن سے 15.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا کی جانب سے درخواست پر آج ہونے والی سماعت کے بعد فیصلہ متوقع ہے، جو اگلے ماہ کے بجلی بلوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
