Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ

Now Reading:

پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ
پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر جاری کردہ اضافی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نہ صرف مؤثر بلکہ اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی عدالت نے 27 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری آبی تنازع پر اضافی فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے واضح کیا کہ اس مقدمے پر اس کا دائرہ اختیار قائم ہے اور وہ اس معاملے کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔

یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی قرار دے کر یک طرفہ طور پر معطل کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت کو معاہدے کے تحت کسی بھی قسم کے یک طرفہ اقدام کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔

دفتر خارجہ نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سندھ طاس معاہدے پر معمول کے مطابق عمل درآمد بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض کو دیانتداری سے پورا کرے۔

Advertisement

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قانونی فریم ورک سمجھتا ہے جس پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے گئے تھے اور جس کی عالمی برادری بھی توثیق کرچکی ہے۔

پاکستان نے عدالت کے اس فیصلے کو خطے میں آبی انصاف کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بھارت آئندہ بھی ایسے اقدامات سے گریز کرے گا جو معاہدے کی روح کے منافی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر