
ایک امریکی خاتون نے اپنے کمرے آرام کرتے ہوئے کھڑکی سے باہر آسمان میں ایک پراسرار شے کو اُڑتے ہوئے دیکھ کر اس کی ویڈیو ریکارڈ کی، جس نے علاقے میں ہیجان برپا کر دیا۔
کولین میک کارمک کے مطابق، وہ بدھ کی رات تقریباً 9 بجے اپنے کمرے میں بیٹھی ٹھیں کہ جب انہوں نے آسمان میں ایک غیر معمولی شے کو تیرتے ہوئے دیکھا۔
میک کارمک نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کمرے میں آرام کر رہی تھی، جب اوپر آسمان میں کچھ چھوٹا سا چیز دیکھا جو تیر رہا تھا۔ میں نے سوچا یہ کیا ہے؟
خاتون نے فوراً اپنے فون سے اس منظر کی ویڈیو ریکارڈ کر لی، جس میں وہ شے آگ کی طرح نظر آ رہی تھی اور تیزی سے نیچے کی طرف آ رہی تھی۔
میک کارمک نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ یہ لگ رہا تھا کہ جیسے وہ آگ سے جل رہا ہو اور بہت تیزی سے نیچے آ رہا تھا۔ مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ یہ کیا ہو سکتا ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اس علاقے میں کسی قسم کے ملبے کی رپورٹ نہیں کی اور حکام نے ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ شے آسمان سے غائب ہو گئی، تو زمین پر گرنے کی توقع میں ایک بہت بڑی آواز سننے کی امید تھی، مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News