Synopsis
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو بُری خبر سنادی

لاک ڈاؤن میں عوام کی بے احتیاطی، غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمے داری پڑگئی بھاری۔
ہوشیار، خبردار، پاکستان میں مقامی منتقلی کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ 55 فیصد تک ہوگیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو بُری خبر سناتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی اکثریت ان افراد میں ہے جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے تقریبا 6 ہزار کیسز میں سے 3 ہزار 286 یعنی 55 فیصد وہ ہیں جنہیں مقامی طور پر وائرس لگا ہے۔
پاکستان میں کئے گئے کُل تقریبا 70 ہزار ٹیسٹوں میں سے 41 ہزار پنجاب میں کئے گئے، سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں 13 ہزار ٹیسٹ کئے گئے جبکہ سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے جہاں صرف 107 ٹیسٹ فی دس لاکھ بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News