Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکوؤں نے رحیم یار خان  سے 13 مزدور اغوا کر لیے، پولیس حدود کے تعین میں مصروف

Now Reading:

ڈاکوؤں نے رحیم یار خان  سے 13 مزدور اغوا کر لیے، پولیس حدود کے تعین میں مصروف
ڈاکوؤں نے رحیم یار خان  سے 13 مزدور اغوا کر لیے، پولیس حدود کے تعین میں مصروف

کچے کے ڈاکوؤں نے پنجاب کے شہر رحیم یار خان  سے 13 افراد کو اغوا کر لیا ہے، پولیس فوری طور پر کارروائی کرنے کے بجائے حدود کے تعین میں مصروف ہے۔

مقامی پولیس ذرائع نے بتایا کہ باغ میں مزدوری کرنے والے 13 افراد کو نامعلوم ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے، جن میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب وزرائے اعلیٰ کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق

ڈی پی او رحیم یار خان نے مزدوروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانے کی حدود کا تعین کیا جا رہا ہے، واردات سون میانی اور بھونگ کے قریب پیش آئی ہے، مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے تھانے کی حدود کا تعین کیا جارہا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے اور اغوا شدگان کی فوری بازیابی کے لئے علاقائی پولیس ٹیمیں، انٹیلی جنس ڈیوژن، اور علاقائی حدود کی وضاحت پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: اوکاڑہ کا ایک اور شہری کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنس گیا

پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونے والے مزدوروں میں رشید احمد، وسیم احمد، ندیم احمد، صدام حسین، گل حسن، بلال، حنیف، ندیم، کاشف، ماجد، عمیر، شاہ میر اور تنویر شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونیوالوں میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر