Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’سندھ میں تعلیمی بحران‘‘ آدھے بچے اسکول سے باہر، دیہی لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر

Now Reading:

’’سندھ میں تعلیمی بحران‘‘ آدھے بچے اسکول سے باہر، دیہی لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر
’’سندھ میں تعلیمی بحران‘‘ آدھے بچے اسکول سے باہر، دیہی لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر

صوبہ سندھ میں تعلیمی بحران پر بول نیوز نے ایک خصوصی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 47 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے، جبکہ دیہی لڑکیوں کی شرح خواندگی صرف 27 فیصد ہے۔

ضلعی خواندگی شرح میں کراچی سب سے آگے:

 اعداد و شمار کے مطابق، سندھ کے مختلف اضلاع میں خواندگی کی شرح میں نمایاں فرق دیکھا گیا ہے۔ کراچی ایسٹ ضلع سب سے زیادہ خواندگی کی شرح 88 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سجاول ضلع سب سے کم 22.9 فیصد کے ساتھ پیچھے رہ گیا۔ دیگر نمایاں اعداد و شمار میں کراچی ساؤتھ 85.6 فیصد، کراچی سینٹرل 83.6  فیصد، اور حیدرآباد 83.2  فیصد شامل ہیں۔ کم شرح والے اضلاع میں تھرپارکر 26.9 فیصد اور شکارپور28.2 فیصد بھی شامل ہیں۔ کچھ اضلاع جیسے کہ   کیماڑی 72.4 فیصد اور ملیر 74.9 فیصد نے بھی قابل ذکر ترقی دکھائی۔

پینے کے پانی کی سہولت سندھ کے صرف 56 فیصد پرائمری اسکولز میں میسر ہے، جبکہ ٹوائلٹ کی سہولت صرف 53 فیصد اسکولز میں دستیاب ہے۔

Advertisement

بچوں کی اسکول سے باہر شرح:

 سندھ میں 47 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں، جو کہ قومی اوسط 38 فیصد سے زیادہ ہے، اس میں لڑکیوں کی تعداد نمایاں ہے۔

تعلیمی اخراجات:

 سندھ نے2024-25 کے پہلے 9 مہینوں میں تعلیم پر 277.2 ارب روپے خرچ کیے، جو کہ صوبے کے جی ڈی پی کے لحاظ سے ناکافی ہے، جبکہ مجموعی قومی خرچ صرف 0.8 فیصد جی ڈی پی رہا۔

مثبت پیش رفت :

 ترقیاتی منصوبے:

Advertisement

 سندھ حکومت نے 713 اسکیموں پر مبنی 48.03 ارب روپے کا ADP مختص کیا ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، بچوں کی اسکول میں شمولیت، اور اساتذہ کی تربیت پر خاص زور دیا گیا ہے۔

ثانوی تعلیم میں اضافہ:

 2023 میں سیکنڈری اسکولوں کی تعداد 39,000 سے زائد اور اساتذہ کی تعداد 733,000 تھی، جس میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

ہائی اسکولز اور کالجز میں انرولمنٹ:

 ہائر سیکنڈری سطح پر انرولمنٹ میں 8.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ تعلیم کے تسلسل کی طرف مثبت اشارہ ہے۔

نئی اسکول عمارتوں کی تعمیر:

Advertisement

 سندھ حکومت کی جانب سے “شیلٹر لیس” اسکولز کی تعمیر اور موجودہ انفرااسٹرکچر کی مرمت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر