پاکستان کی خوبصورت، قدرتی مناظر اور ثقافت سے متاثر ہو کر سیاح پاکستان کا رخ کرنے لگے، بوشر بائیکرز کلب کی پاکستان آمد اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک ہے۔
عمانی بائیکرز نے پاکستان کے مقامات اور حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت دونوں نے ہماری بے حد مہمان نوازی کی اور انتہائی گرم جوشی سے ہمارا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سیاحت کا شاندار مستقبل: 2029 تک مارکیٹ 5.53 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان
انھوں نے کہا کہ ہم نے بائیکس پر پاکستان کا سیاحتی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں ہمیں پاکستانی تہذیب و روایات اور قدرتی خوبصورتی کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
Advertisementالسلام علیکم
پاکستانعمان کے بائیکرز کلب کا پاکستان کا سیاحتی دورہ، پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف
پاکستان کی خوبصورت، قدرتی مناظر اور ثقافت سے متاثر ہو کر سیاح پاکستان کا رخ کرنے لگے
بوشر بائیکرز کلب کی پاکستان آمد اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ… pic.twitter.com/wU0lbsB3EI
— Noman Khan (@dtnoorkhan) July 2, 2025
عمانی بائیکر ماجد عبداللہ الراوحی نے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت اور محفوظ ملک ہے، پاکستان کے لوگ بہت دوستانہ اور وہ آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر ملکی سیاح آسانی سے پاکستان آسکتے ہیں ان کیلئے ہر قسم کے سیاحتی مقامات موجود ہیں۔
محمد جمعہ صالح الراوحي نے کہا کہ پاکستان آنا میرے لیے خوشگوار تجربہ ہے، پاکستان کے بارے میں جو منفی تاثر پھیلا گیا یہ ملک اس سے بہت مختلف ہے، میں دل کی گہرائیوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ غیر ملکی سیاح پاکستان کا دورہ ضرور کریں۔
مزید پڑھیں: سردیوں کی آمد کے ساتھ وادی سوات کے مختلف علاقوں میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی
محمد حسن عیسیٰ المانی نے کہا کہ ہمارا پاکستان کا دورہ بہت شاندار رہا ہے اورہمارا یہ سفر ہر قسم کے موسموں کا حسین امتزاج تھا، بائیکنگ اور سیاحت کے شوقین حضرات کے لیے پاکستان ایک بہترین ملک ہے۔ پاکستان میں کمیپنگ اور مہم جوئی کے بہت زیادہ مقامات موجود ہیں۔
کامل نصیر علی نے کہا کہ اگر نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان کا سفر ضرور کریں۔
اووسیز پاکستانی محمد کاشف نے کہا کہ شمالی پاکستان کا سفر ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا، اسلام آباد سے خنجراب پاس کا شاندار سفر، شمالی علاقوں کی بے مثال مہمان نوازی نے بہت متاثر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
