Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹ فلکس اور ناسا کی شراکت، خلا کی دنیا اب آپ کے موبائل اور ٹی وی اسکرینز پر

Now Reading:

نیٹ فلکس اور ناسا کی شراکت، خلا کی دنیا اب آپ کے موبائل اور ٹی وی اسکرینز پر
نیٹ فلکس اور ناسا کی شراکت کے تحت خلا سے براہ راست مناظر

نیٹ فلکس اور ناسا کے درمیان ہونے والی نئی شراکت داری کے نتیجے میں اب ناظرین خلا کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں گے، جہاں انہیں راکٹ لانچز، خلا نوردوں کی اسپیس واکس اور خلا سے زمین کے دلکش مناظر براہِ راست دکھائے جائیں گے۔

نیٹ فلکس اور ناسا کی جانب سے اس شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا گیا جس کے تحت دنیا بھر کے ناظرین اپنے گھروں یا موبائل اسکرین پر خلا کا نظارہ کرسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹ فلکس نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے اس اشتراک کا اعلان کیا ہے اور شائقین کو ایک منفرد خلائی تجربے کے لیے تیار ہونے کی دعوت دی ہے۔

نیٹ فلکس کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے ’’چاہے آپ خلائی ٹیکنالوجی کے دیوانے ہوں یا بس زمین کو 250 میل بلندی سے چمکتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہوں تو الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے‘‘۔

اس شراکت داری کے تحت ناظرین بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے حاصل کردہ دل موہ لینے والی ویڈیوز، خلا نوردوں کی ہائی رسک اسپیس واکس اور راکٹ لانچز کی براہِ راست نشریات دیکھ سکیں گے۔ اس کا مقصد خلا کے عجائبات کو عام لوگوں کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔

Advertisement

نئی نسل کو متاثر کرنے کا مشن، ناسا کی نظریں اسکرینز پر

ناسا پلس کی جنرل مینجر ربیکا سرمنز نے کہا کہ ناسا کا مشن ہمیشہ سے عوام تک رسائی رہا ہے۔ 1958 کے اسپیس ایکٹ میں ہم سے کہا گیا تھا کہ ہم خلا کی تلاش کی کہانی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ فلکس کے ساتھ یہ شراکت داری اسی دیرینہ مشن کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔ یہ اس بات کا ذریعہ ہے کہ نئی نسل کو متاثر کیا جائے، وہ بھی ان کے گھر کے آرام دہ ماحول میں یا ان کے ہاتھ میں موجود موبائل فون پر۔

یہ قابل ذکر ہے کہ نیٹ فلکس کے ساتھ اشتراک کے باوجود ناسا پلس کا بنیادی مواد ناسا کی سرکاری ویب سائٹ اور ایجنسی کی موبائل ایپ پر بالکل مفت دستیاب رہے گا۔

خیال رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب نیٹ فلکس اپنے مواد کو مزید متنوع بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں اس نے فرانس کے روایتی براڈکاسٹر ٹی ایف ون کے ساتھ شراکت داری کی جو 2026 کی گرمیوں میں شروع ہوگی۔

اس معاہدے کے تحت فرانس کے ناظرین کو نیٹ فلکس پر پانچ ٹی وی چینلز اور اسٹریمنگ آپشنز دستیاب ہوں گے۔

نیٹ فلکس نے حال ہی میں براہِ راست اسپورٹس کی دنیا میں بھی قدم رکھا جس میں دو این ایف ایل میچز اور یوٹیوب اسٹار جیک پال اور تجربہ کار باکسر مائیک ٹائسن کے درمیان ہونے والی فائٹ شامل ہیں جو 2024 کے آخر میں نشر کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر