Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمشنر کراچی نے عمارت گرنے کا ملبہ رہائشیوں پر ڈال دیا

Now Reading:

کمشنر کراچی نے عمارت گرنے کا ملبہ رہائشیوں پر ڈال دیا
کمشنر کراچی نے عمارت گرنے کا ملبہ رہائشیوں پر ڈال دیا

کمشنر کراچی نے حادثے کا ملبہ رہائشیوں پر ڈالتے ہوئے انھہیں عمارت گرنے کا سب سے ذیادہ زمہ دار قرار دے دیا ہے۔

رات گئے کمشنر کراچی حسن نقوی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، اور ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب سے ذیادہ زمہ داری ان افراد کی ہے جو ان عمارتوں میں رہائش پزیر ہیں۔

مزید پڑھیں: لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تاحال جاری، 14 لاشیں نکال لی گئیں

کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بلڈنگ کو خالی کرنے کے نوٹس دیئے گئے تھے، لیکن رہائشیوں نے بلڈنگ کو خالی نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اور انتظامیہ جب نوٹس دے رہی ہے تو عمارت کو خالی کرنا چاہئیے۔ اگر وہ باہر نکلیں تو انتظامیہ تعاون بھی کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ کسی کو گھر سے گھسیٹ کر نکالنا نامناسب عمل ہے، تب ہی  ادارے ایسا نہیں کرتے، اگر کرپشن کا کوئی ثبوت ہو تو ضرور دیں ہماری پوری کوشش ہوتی ہے ایمانداری سے اپنا کام کریں۔ کوشش کی جائے گی کہ ہمارا ریگولیشن اتنا مستحکم ہو اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہوں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: لیاری عمارت حادثہ، وزیر بلدیات کا ردعمل سامنے آ گیا

کمشنر کراچی نے کہا کہ لیاری میں جو غیر قانونی یا غیر معیاری تعمیرات ہیں ان پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کررہے ہیں، کوشش ہے کہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

حسن نقوی نے کہا کہ پولیس کو غیر ضروری افراد کو ہٹانے کے احکامات دئیے ہیں، تقریباً 50 فیصد ڈیڈ باڈیز مل گئی ہیں، امید ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر