Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور، غیر ملکی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی، ملزم کی ویڈیو منظر عام پر

Now Reading:

لاہور، غیر ملکی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی، ملزم کی ویڈیو منظر عام پر

لاہور شہر کے پوش علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نائجیرین خاتون کے ساتھ مبینہ چھیڑخانی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں ایک مقامی شخص کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جب غیر ملکی خاتون اپنے بچے کے ہمراہ پیدل اپنے گھر جا رہی تھی۔

 اس دوران شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص نے خاتون کا راستہ روک کر نازیبا حرکات شروع کر دیں۔

خاتون نے خوف زدہ ہو کر فوری طور پر اپنے گھر کی راہ لی اور چند لمحوں بعد اپنے شوہر کے ہمراہ باہر نکلی، تاہم اس دوران مذکورہ شخص موقع سے فرار ہو چکا تھا۔

سوسائٹی میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی ویڈیو حاصل کر لی گئی ہے، جس میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعے کی شدت مزید بڑھ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھیڑخانی کرنے والا شخص اسی ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی ہے، اور اس کی شناخت کے لیے پولیس اور سوسائٹی انتظامیہ مشترکہ طور پر کارروائی کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر