Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیاری میں ایک اور عمارت گرنے کے دہانے پر، کیا ہم اگلا سانحہ دیکھنے والے ہیں؟

Now Reading:

لیاری میں ایک اور عمارت گرنے کے دہانے پر، کیا ہم اگلا سانحہ دیکھنے والے ہیں؟
لیاری میں عمارت گرنے کا کیس: ایس بی سی اے کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ، 5 افسران گرفتار

شہر قائد کے قدیم علاقے لیاری آگرہ تاج میں واقع ایک 7 منزلہ رہائشی عمارت شدید خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے، تاہم متعلقہ ادارے تاحال حرکت میں نہیں آئے۔

مقامی مکینوں کے مطابق، اس عمارت کو رواں سال اپریل 2025 میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی جانب سے ناقابل رہائش قرار دیا جا چکا ہے، مگر اس کے باوجود نہ تو عمارت خالی کرائی گئی اور نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، عمارت بغیر نقشے کی منظوری کے تعمیر کی گئی تھی اور اس میں 12 رہائشی یونٹس بنائے گئے ہیں۔ اس وقت بھی یہاں 10 سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں، جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید پڑھیں: لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مکینوں کا کہنا ہے کہ بلڈر نے حال ہی میں رنگ و روغن کرا کر عمارت کو بہتر حالت میں ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاکہ ضلعی انتظامیہ کی توجہ سے بچا جا سکے۔ مگر عمارت کی بنیادوں اور دیواروں میں واضح دراڑیں موجود ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرے کو بڑھا رہی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لیاری بغدادی میں ایک 5 منزلہ عمارت گرنے سے اب تک 19 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جبکہ کچھ روز قبل کھارادر کے علاقے میں بھی 7 منزلہ عمارت کے صحن کی پانچ چھتیں گر چکی ہیں۔ ان حادثات کے باوجود متعلقہ اداروں کی غفلت برقرار ہے۔

علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ، سندھ حکومت اور ایس بی سی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کارروائی کریں، عمارت کو خالی کروایا جائے، اور مکینوں کو متبادل رہائش فراہم کی جائے، تاکہ مزید جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر