کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی یوم عاشور کی مرکزی مجلس کے اختتام کے بعد یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا ہے۔
کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی یوم عاشور کی مرکزی مجلس اختتام پذیر ہوگئی ہے، جس کے بعد یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا ہے، سیکیورٹی کے پیش نظر مین نمائش سے ایم اے جناح روڈ تا کھارادر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ تک تمام روڈ ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جلوس کا استقبال کرنے پہنچے اور سی بریز کے مقام پر جلوس کی قیادت سنبھال لی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار بھی موجود تھے، جلوس میں پہنچنے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، اور جلوس کے منتظمین نے انکا استقبال کیا۔
یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کے لیے شہربھرسےعزادارو ں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جلوس کے شرکا 1بجےتبت سینٹرکےقریب علامہ شہبنشاہ نقوی کی اقتدا میں نماز ظہرین اداکریں گے۔
جلوس اپنےروایتی راستوں سےہوتا ہواحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلوس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انھوں نے کاہ کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرونز اور کنٹرول رومز کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے۔
مراد علی شاہ نے علماء سے خطابات میں امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر زور دینے کی درخواست کی، انھوں نے کہا کہ محرم الحرام احترام، صبر اور اتحاد کا مہینہ ہے، تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے امن کا پیغام عام کریں گے۔
واضح رہے کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بناتے ہوئے جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کرمکمل سیل کر دیا گیا ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں اےاین پی ارکیمروں کی مدد سےجلوس کی نگرانی کی جارہی ہے، رینجرز اور پولیس کےماہر نشانہ باز اہلکاروں کو بلند و بالا عمارتوں پرتعینات کیا گیا ہے، جلوس اپنےروایتی راستوں سےہوتا ہواحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔
ملک بھر میں خاتم النبیین رسول اکرم ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ سمیت دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ عاشور (10 محرم الحرام) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم،شبیہ ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، جس میں علما و ذاکرین شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرکے عقیدت مندوں کے قلوب کو گرما رہے ہیں۔
زاکرین اور علمائے کرام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈال رہے ہیں۔
ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
