Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی وزیر کی برطرفی کے چند گھنٹے بعد پُراسرار موت نے ہلچل مچا دی

Now Reading:

روسی وزیر کی برطرفی کے چند گھنٹے بعد پُراسرار موت نے ہلچل مچا دی
استاروویت جمعرات کے روز ماسکو ریجن میں اپنی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے صرف چند گھنٹوں بعد وزیر برائے ٹرانسپورٹ رومان استاروویت کی پراسرار موت نے روسی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔

روسی تحقیقاتی ادارے کے مطابق استاروویت ماسکو ریجن میں اپنی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے، جن کے جسم پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم روسی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

رومان استاروویت کو حال ہی میں مئی 2024 میں روس کا وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 2019 سے کرسک ریجن کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔

ان کی اچانک برطرفی اور فوری بعد پیش آنے والی موت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، جس پر حکومت، میڈیا اور سوشل حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Advertisement

سرکاری سطح پر اب تک موت کی وجہ کو حتمی طور پر خودکشی قرار نہیں دیا گیا، لیکن تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر