Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک کی عمارت پر نادرا  کے قبضے کا انکشاف

Now Reading:

اسٹیٹ بینک کی عمارت پر نادرا  کے قبضے کا انکشاف
قومی اسمبلی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسٹیٹ بینک کی اسلام آباد میں عمارت پر 25 سال سے نادرا کے قبضے کا انکشاف ہوا ہے، کبھی کرایہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2000 میں نادرا نے اسٹیٹ بینک کی عمارت پر قبضہ کیا، نادرا کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو آج تک کرایہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ سال 2000 میں اسوقت ملک کے چیف ایگزیکٹو کے حکم پر نادرا کو ہماری عمارت دی گئی، اب نادرا نے معاہدہ کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن شناختی کارڈ کیسے بنایاجائے؟ نادرا نے موبائل ایپ متعارف کروا دی

انھوں نے کہا کہ نادرا کے بورڈ سے منظوری کے بعد معاہدہ طے پائے گا، جس پر کمیٹی کے اراکین نے سوال کیا کہ معاہدہ تو آئندہ کیلئے ہو گا، 25 سال کا کرایہ کیسے وصول ہو گا، نادرا اربوں روپے کما رہا ہے، تو کرایہ کیوں نہیں ادا کر سکتا۔

Advertisement

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ عمارت 70 کی دہائی میں قومی اسمبلی کو دی گئی اس کے بعد ایک اور ادارے کو دی گئی، 2000 میں حکومت کے کہنے پر یہ عمارت نادرا کے پاس چلی گئی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نادرا کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر