
اگر آپ اس ہفتے سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار رہیں، کیونکہ عالمی اور علاقائی حالات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈال رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتیں فی الحال 370 درہم فی گرام سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 3,336 ڈالر کے قریب ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ رجحانات سونے کی قیمت میں مزید اضافے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
عالمی تناظر اور اثرات
اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ سیز فائر کے بعد اگرچہ سونے کی قیمتوں میں عارضی کمی دیکھی گئی لیکن اب دوبارہ تیزی کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔
دوسری جانب 9 جولائی کو امریکہ میں تجارتی ٹیرف ڈیل کی ڈیڈلائن قریب آ رہی ہے، جو عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کو بڑھا رہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ملک مقررہ تاریخ تک تجارتی معاہدہ طے نہ کر سکا تو اسے 10 سے 70 فیصد تک کے اضافی محصولات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔
یو اے ای میں خریداری کا رجحان
یو اے ای کے تاجر 3,250 ڈالر فی اونس کی سطح کو اہم سمجھتے ہیں اور اگر قیمت یہاں تک گرتی ہے تو اسے خریداری کا موزوں وقت تصور کیا جا رہا ہے۔
تاہم، فی الحال بلین مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم ہیں، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز میں فیصلے کر رہے ہیں۔
پاکستان میں قیمتوں میں وقتی کمی
پاکستان میں 4 جولائی کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
فی تولہ سونا 1,500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے پر آ گیا۔
10 گرام سونا 1,286 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی سطح پر سونا 15 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 3,335 ڈالر پر بند ہوا۔
خریدار ہوجائیں ہوشیار
ماہرین کے مطابق اگر عالمی کشیدگی یا تجارتی عدم استحکام برقرار رہا تو سونے کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے، ایسے میں خریداروں کو احتیاط سے فیصلے کرنے اور مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News