Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصنوعی ذہانت نے موسیقی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Now Reading:

مصنوعی ذہانت نے موسیقی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
مصنوعی ذہانت نے موسیقی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ راک بینڈ نے صرف دو ہفتوں میں اسپاٹی فائی پر ایک ملین سے زائد سامع حاصل کر کے حقیقی موسیقاروں کو حیران کر دیا۔

مصنوعی ذہانت نے جہاں ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے وہی اس نے موسیقی کی دنیا میں بھی اپنی اجاراداری قائم کر لی ہے۔

دا ویلویٹ سن ڈاؤن ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی راک بینڈ جو کہ سائیک راک طرز کی موسیقی سے ترتیب دیتا ہے، ذہین بینڈ نے صرف دو ہفتوں کے اندر اسپاٹی فائی پر نصف ملین سے زائد ماہانہ سننے والوں کو اپنی موسیقی کا گرویدہ بنا لیا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دو ہفتے قبل اس بینڈکو وجود ہی نہیں تھا، یہ بینڈ نے اب تک دو البمز ریلیز کر چکا ہے جبکہ تیسرا البم بھی جلد آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین نفسیات نے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کر دیا

Advertisement

اس بینڈ کی غیر معمولی کامیابی اور شہرت نے دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین اور ناقدین کو حیران کر دیا ہے جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا یہ بینڈ حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ہے۔

اس بینڈ کے بانی کا کہنا ہے کہ اس بینڈ کے تمام اراکین جن میں گیب فیرو ، گٹارسٹ لینی ویسٹ، سنتھیسائزر پلیئر میلو رینز  اور پرکشنسٹ اوریون ’’ریو‘‘ ڈیل مار شامل ہیں سب ہی مصنوعی ذہانت کی کاوش ہے، اس کے علاوہ ان کی آواز، موسیقی، بول سب ہی  اے آئی نےتیار کیے ہیں جس نے اس بینڈکو سننے والوں کو ایک خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

دا ویلویٹ سن ڈاؤن ایک مصنوعی موسیقی کا شاہکار منصوبہ ہے جو انسانی تخلیقی ہدایت کے تحت تشکیل پایا ہے، اور اس کی موسیقی، آواز، اور تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کی گئی ہیں، یہ ایک مسلسل فنکارانہ تجربہ جو موسیقی کے مستقبل کے تصورات کو چیلنج کرتا ہے۔

اس بینڈ کے تمام کردار، کہانیاں، دھنیں، آوازیں اور بول مصنوعی ذہانت کے تخلیقی آلات کی مدد سے تیار کردہ اصل تخلیقات ہیں۔ کسی حقیقی مقام، واقعہ یا شخص سے مشابہت محض اتفاقیہ ہو سکتی ہے۔

بینڈ کا سب سے مقبول گانا “Dust on the Wind’’ اب تک اسپاٹی فائی پر پانچ لاکھ سے زائد مرتبہ سنا جا چکا ہے، اور یہ پلیٹ فارم کی مشہور پلے لسٹس جیسے میں بھی شامل ہو چکا ہے۔

Advertisement

اب دیکھنا یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت سے تیار یہ فنکارانہ کوشش موسیقی کی دنیا میں کتنے دیرپا اثرات چھوڑتی ہے۔ کیا یہ رجحان مستقبل کا ایک نیا باب کھولے گا؟ یا صرف وقتی دلچسپی ثابت ہوگا؟ وقت ہی بتائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر