
اداکارہ حمیرا اصغر/ فائل فوٹو
ڈیفنس فیز6اتحاد کمرشل میں اداکارہ حمیرا اصغر کی ایک ماہ پرانی لاش ملی ہے۔ ریسکیو عملے کے مطابق لاش عمارت کے چوتھے فلور سے ملی ہے ۔
لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ حمیرا اصغر اس فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، آج بیلف کوئی نوٹس دینے آیا تو لاش دیکھی۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی۔
حمیرا اصغر نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، 2024 سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی۔
واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News