اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری سیدعلی گیلانی نے ترکیہ کے وزیرخارجہ کااستقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہاکان فیدان کا دورہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتاہے، جبکہ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام اہم امورپرتبادلہ خیال کیاجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اچھے،بُرے دنوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،اردوان کاواضح اعلان
ترکیہ کے وزیر قومی دفاع ترکیہ یاشرگوولر بھی سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری سیدعلی گیلانی نےان کا بھی استقبال کیا۔
ترکیہ کے وفد اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکےدرمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سےون آن ون سطح کی ملاقات کرےگا، اس کے علاوہ ترک وفد کی دیگراعلیٰ سول اورعسکری حکام سےملاقات بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیر قومی دفاع یاشرگوولرترکیہ کےآرمی چیف بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
