Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں طوفانی بارشیں؛ نشیبی علاقے زیرِآب، معمولاتِ زندگی مفلوج

Now Reading:

ملک بھر میں طوفانی بارشیں؛ نشیبی علاقے زیرِآب، معمولاتِ زندگی مفلوج
ملک بھر میں طوفانی بارشیں؛ نشیبی علاقے زیرِآب، معمولاتِ زندگی مفلوج

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کا طاقتور اسپیل جاری ہے، جس کے نتیجے میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔

کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

لاہور کے متعدد علاقے جیسے لکشمی چوک، مال روڈ، سمن آباد، چوبرجی، اقبال ٹاؤن، فیروزپور روڈ اور جوہر ٹاؤن شدید بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔

 نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ فیصل آباد، گجرات، ننکانہ صاحب، قصور، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

بلوچستان کے مختلف شہروں جیسے نصیر آباد، قمبر، ڈیرہ مراد جمالی، صحبت پور اور جھل مگسی میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، تاہم بعض مقامات پر شدید بارش سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

ادھر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی صبح کے وقت ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنایا اور مزید بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں یا برساتی ندی نالوں کے قریب نہ جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر