Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، گڈو اور سکھر بیراج کے نشیبی علاقے زیرِ آب

Now Reading:

دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، گڈو اور سکھر بیراج کے نشیبی علاقے زیرِ آب
پانی کی سطح میں اضافہ، گڈو بیراج پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں کچے کے علاقوں کی ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آگئی ہے۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ میں طغیانی پیدا ہورہی ہے، سکھر کے قریب گڈو بیراج پر پانی کی سطح 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس سیلابی کیفیت کے باعث کچے کے علاقوں میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین پانی کی لپیٹ میں آچکی ہے۔

مزید پڑھیں: دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، متعدد علاقے زیر آب

آبپاشی حکام کے مطابق، گڈو بیراج سے 2 لاکھ 14 ہزار کیوسک پانی سکھر بیراج کے لیے چھوڑا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت سکھر بیراج پر پانی کی مقدار 1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کے لیے 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس سے نشاندہی ہو رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: دریائے سندھ کی کہانیاں

متعلقہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ 13 جولائی کو سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی نے گڈو اور سکھر بیراج کے حفاظتی بندوں کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر