Advertisement
Advertisement
Advertisement

شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کے انٹرویو کو پاکستان کی “بڑی سفارتی کامیابی” قرار دیدیا

Now Reading:

شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کے انٹرویو کو پاکستان کی “بڑی سفارتی کامیابی” قرار دیدیا
شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کے انٹرویو کو پاکستان کی "بڑی سفارتی کامیابی" قرار دیدیا

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کرن تھاپر کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کو پاکستان کے لیے ایک “بڑی سفارتی کامیابی” قرار دے دیا ہے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ انٹرویو پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنے کی ایک نمایاں مثال ہے، بلاول بھٹو نہ صرف نوجوان قیادت کی علامت ہیں بلکہ ایک باوقار عالمی آواز کے طور پر بھی سامنے آ رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر دہشت گردی جیسے حساس موضوعات پر پاکستان کا مقدمہ جس اعتماد، تیاری اور فہم سے بلاول بھٹو نے پیش کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرن تھاپر جیسے سخت سوالات کرنے والے معروف بھارتی صحافی کے سامنے بلاول بھٹو کا پراعتماد انداز اور مدلل گفتگو ان کی سیاسی بصیرت اور سفارتی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انٹرویو کے دوران کرن تھاپر کئی بار الجھے جبکہ چیئرمین بلاول واضح موقف کے ساتھ گفتگو میں غالب رہے۔

شرجیل میمن نے کرن تھاپر کی ماضی کی صحافتی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہی صحافی ہیں جن کے سوالات پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مائیک اتار دیا تھا، مگر چیئرمین بلاول نے ان کے سامنے نہ صرف مؤقف برقرار رکھا بلکہ گفتگو کا رخ اپنے حق میں موڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انٹرویو محض ایک میڈیا سیشن نہیں بلکہ پاکستان کی سفارتی ترجمانی تھی، جس میں ملک کے مؤقف، تاریخ اور اصولوں کو اجاگر کیا گیا، پیپلز پارٹی کی قیادت وقتی شہرت پر نہیں بلکہ تین نسلوں پر محیط نظریاتی جدوجہد اور عوامی قربانیوں پر مبنی ہے۔

Advertisement

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا انٹرویو سیاسی بلوغت، نظریاتی پختگی اور سفارتی فہم کا مظہر تھا، پیپلز پارٹی کا مؤقف ہمیشہ دہشت گردی، کشمیر اور بھارت سے تعلقات جیسے اہم قومی معاملات پر واضح اور اصولی رہا ہے اور پارٹی نے ان مسائل پر ہر دور میں مؤثر موقف اپنایا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول کی گفتگو نے ثابت کیا کہ پاکستان صرف دفاعی بیانیہ نہیں بلکہ دلیل، اصول اور تاریخی حقیقتوں کی بنیاد پر خارجہ پالیسی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بھٹو ازم محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک مکمل نظریاتی، سیاسی اور معاشی فلسفہ ہے اور بلاول بھٹو اسی نظریاتی تسلسل کا روشن چہرہ بن کر عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر