جہلم ویلی کے مضافاتی علاقے گوہر آباد میں کلاؤڈ برسٹ نے شدید تباہی مچا دی۔
گزشتہ روز شدید بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے سے جہلم ویلی میں 14 مکانات اور متعدد دکانیں متاثر ہوئیں، جبکہ علاقے کا روڈ انفراسٹرکچر بھی کئی مقامات پر زمین بوس ہو گیا۔
ریسکیو اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ حکام کے مطابق چار مکانات کا گھریلو سامان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جبکہ دیگر مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین واپڈا کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ، بھارتی حملے کی شدید مذمت
سیلابی ریلے میں ایک پن چکی، تین گائے اور ایک موٹر سائیکل بھی بہہ گئی، جس سے مقامی افراد کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
گوہر آباد کی مرکزی سڑکیں بھی سیلاب کی شدت کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں، جس سے آمدورفت کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے مشینری کے ذریعے متاثرہ روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق جلد از جلد راستے کھولنے اور متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
