Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرداخلہ نے صدر مملکت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی

Now Reading:

وزیرداخلہ نے صدر مملکت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی
شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی کے رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم جانتے ہیں   کہ  صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نشانہ بنانے والی مہم  کے پیچھے کون ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ صدر آصف زرداری سے استعفیٰ سے متعلق کوئی بحث نہیں ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، محسن نقوی

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ صدرآصف زرداری کے مسلح افواج کی قیادت سے مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں، میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے؟ وہ ایسا کیوں کررہا ہے، یہ بھی جانتا ہوں کہ اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے۔

Advertisement

محسن نقوی نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل  عاصم منیر کی واحد توجہ  پاکستان کا استحکام اور مضبوطی ہے، اس بیانیے میں شامل افراد کا مقصد دشمن  ایجنسیوں سے مل کر پاکستان کے خلاف کام کرنا ہے، پاکستان کو مضبوط بنانے کےلیے جو کچھ ہوگا ہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر