
حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی میں خاندانی تنازع نے خوفناک رخ اختیار کر لیا، جہاں شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول علی نواز نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی حفیظاں کو انتہائی سفاکی سے قتل کیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی : ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی قتل کردی
رپورٹس کے مطابق خاتون کی دلخراش چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اور رشتہ داروں نے علی نواز کو قابو میں کر لیا اور موقع پر ہی اسے بھی قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ علی نواز کی لاش گلی میں جبکہ مقتولہ خاتون کی لاش گھر کے اندر پڑی پائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی پر کلہاڑی کے شدید وار کیے گئے، جو ان کی موت کا سبب بنے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کردی ہے، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس دلخراش واقعے کی وجوہات اور ممکنہ محرکات سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News