Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثانیہ نشتر کی سینٹ نشست پر انتخابی عمل، 8 خواتین امیدوار میدان میں

Now Reading:

ثانیہ نشتر کی سینٹ نشست پر انتخابی عمل، 8 خواتین امیدوار میدان میں
ثانیہ نشتر کی سینٹ نشست پر انتخابی عمل، 8 خواتین امیدوار میدان میں

ثانیہ نشتر کی سینٹ نشست پر انتخابی عمل، 8 خواتین امیدوار میدان میں

سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی سینٹ نشست پر انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں 8 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ یہ بات الیکشن کمیشن ذرائع کی جانب سے بتائی گئی۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جولائی تھی۔ جن خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، ان میں مشال یوسفزئی، راحیلہ بی بی، ساجدہ ذوالفقار، اور مومنہ باسط شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: قوم مہنگائی برداشت کرے، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ

دیگر امیدواروں میں سمیرا شمس، صائمہ خالد، مہتاب ظفر اور صوبیہ شاہد کے نام بھی شامل ہیں۔ یہ تمام امیدوار سینٹ کی خالی نشست کے لیے اپنی سیاسی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، نامزد امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 16 جولائی کو کی جائے گی۔ اس عمل کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہو گی، جس کے بعد ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر نئی سینیٹر کا انتخاب مکمل کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر