Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان میچ میں کھل کر پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں، ثمر بلور کا اے این پی چھوڑنے پر اظہار خیال

Now Reading:

پاک افغان میچ میں کھل کر پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں، ثمر بلور کا اے این پی چھوڑنے پر اظہار خیال
پاک افغان میچ میں کھل کر پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں، ثمر بلور کا اے این پی چھوڑنے پر اظہار خیال

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی رہنما  ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد اے این پی چھوڑنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ جب میں پارٹی میں کوئی رائے دینا چاہتی تھی تو کچھ چیزیں متنازع ہوجاتی تھیں اور مجھے ایسا لگتا تھا کہ میری رائے ان کی رائے سے نہیں ملتی لیکن یہی جمہوریت ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ مری کی انکوائری عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، ثمر بلور

انھوں نے کہا کہ اے این پی میں گزرے وقت کو اچھے الفاظ میں یاد کرنا چاہتی ہوں، مگر میں 14 اگست کو اپنے بچوں کے ساتھ منانا چاہتی ہوں، میں پاک افغان میچ میں کھل کر پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں اور یہ میری سیاسی سوچ ہے۔

ثمر بلور نے کہا کہ میرے گھر سے دو شہادتیں ہوئیں ہیں جن کے تانے بانے اور قاتل اس ملک (افغانستان) سے ہیں اور جب بھی تحقیقات ہوئیں تو اس کا پوائنٹ افغانستان تک جاکر رک جاتا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ دہشتگردی کی جنگ میں ریاست جتنا سخت ہوسکتی ہے اسے ہونا چاہیے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: حکومت کے پاس عوام کو تسلیاں دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں، ثمر ہارون بلور

انھوں نے کہا کہ انہیں  مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے ایک سال قبل امیر مقام نے دعوت دی تھی، شوہر کی شہادت کے بعد حادثاتی طور پر میں سیاست میں آئی اور میری سیاسی ٹریننگ بلور ہاؤس میں ہوئی لیکن میری اپنی ایک سیاسی سوچ بھی ہے۔

ثمر بلور نے کہا کہ نہ مسلم لیگ ن نے مجھے سے کوئی وعدہ کیا نامیں نے ان سے کوئی وعدہ لیا بس پارٹی اور لوگوں کے لیے کام کرنے کی بات ہوئی ہے، کے پی کے لوگ جو دہشتگردی کا شکار ہیں ان کی مدد کرنا ہوگی، ملک کے دیگر حصے کے لوگوں اور وفاق کو پختونخوا کے لوگوں کو کے تکلیف کو سمجھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عمر خطاب شیرانی ایک سچے اور مخلص سیاسی ورکر تھے، ثمر ہارون بلور

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں شامل نہ ہونے کے سوال پر ثمر بلور نے کہا کہ  پی ٹی آئی کا جو سیاسی ماحول ہے، وہ میری سوچ سے مطابقت نہیں رکھتا اور مجھے نہیں لگتا میں پی ٹی آئی میں رہ کر عوام کی خدمت کرسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپرٹی کی لیڈر شب قابل احترام ہے مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ انسان کو وہاں جانا چاہیے جہاں آپ کو لگے کے یہاں آپ کی بات بہتر انداز میں سنی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر